ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈینگوبخار بیداری اور مفت علاج کیمپ کا انعقاد

بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈینگوبخار بیداری اور مفت علاج کیمپ کا انعقاد

Thu, 14 Sep 2017 20:13:47    S.O. News Service

بھٹکل:14/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل سرکاری اسپتال کےمحکمہ آیوش ، محکمہ صحت عامہ اور بہبودِ خاندانی اور دیگر مختلف سماجی اداروں کے اشتراک سے13ستمبر 2017بروز بدھ کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈینگو بخار بیداری اور مفت علاج کیمپ کا انعقاد ہوا۔

کیمپ کے افتتاحی تقریب میں افتتاحی کلمات پیش کئے ضلع آیوش آفیسر ڈاکٹر سی آر بسوراجیا نے بیماریوں کی روک تھا م کے لئے گھر میں ہی بہت سارے اقدامات کرنے کے طریقے محکمہ آیوش میں موجود رہنے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مچھروں کی روک تھام کے لئے نیم ، لکی ، ہونگے ، لہسن کے پتوں اور سرسوں کو استعمال کرتے ہوئے دھواں بنانے کے کئی ایک طریقوں کی جانکاری دی ۔

کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے بھٹکل میڈیکل افسر داکٹر منجوناتھ شٹی نے کہاکہ بیمار کی شفایابی کے لئے جدید طریقے معاون ہونے کے باوجود بیماری سے مکمل شفا پاکر صحت یابی کے لئے آیوش کے طریقے ہی بہتر ہیں۔ موجودہ دور میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے رائج تمام طبی طریقوں میں یکسانیت ہے اور شفایابی ممکن ہے ،مگر سب اہم چیز پاکیزگی کا خاص خیال رکھیں۔ پیسہ خرچ کئے بغیر صحت مند رہنے کے لئے پاکیزگی بہتر اور کارگر طریقہ ہونے کی بات کہی۔ ڈینگوبخار کے متعلق ڈاکٹر جگدیش یاجی نے تفصیلات فراہم کیں۔ ڈاکٹر یوگیش مڈگنکر نے نظامت کی ۔ ڈاکٹر پی بی بھارتی نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر کمار موگیر نے شکریہ اداکیا۔ کیمپ میں ڈاکٹر ایل پی پنڈت ، ڈاکٹر منجوناتھ ، ڈاکٹر یوایچ للتا وغیرہ نے شرکت کرتے ہوئے تعاون کیا۔ متعلقہ کیمپ میں کئی سارے ڈینگو بخار میں مبتلا مریضوں کی جانچ کرتے ہوئے ان کا علاج کئے جانے کی جانکاری ضلع آیوش افسر بسوراجیا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے۔


Share: